دوست کی بہن سے ناجائز تعلقات ، دوست نے دوست کا قتل کردیا ۔

,

   

حیدرآباد : گولکنڈہ پولیس اسٹیشن حدود میں ناجائز تعلقات کے الزام میں ایک دوست نے دوسرے دوست کا قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق فرید نے اپنے دوست ۲۷؍ سالہ محمد علی الیاس سہیل کا قتل کردیا ۔ سہیل فرید کی ایک بیوہ بہن کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ۔ فرید نے کئی مرتبہ سہیل کو دھمکایا کہ وہ اپنے اس حرکت سے باز آجائے ورنہ وہ اس کو جان سے ماردے گا ۔لیکن سہیل نے فرید کی دھمکی کونظر انداز کردیا ۔

پولیس انسپکٹر مسٹر کماریہ نے مزیدبتایا کہ فرید نے منصوبہ کے مطابق ۲۸؍ دسمبرکو سہیل کو لاری اڈہ دکن پارک لے گیا ۔ دونوں نے پہلے خوب شراب نوشی کی ۔ بعد ازاں فرید نے سہیل کے سر پر زور سے مارکر اسے زمین پر ڈھکیل دیا اور اس کا گلا کاٹ دیا ۔ بعد ازاں اس کی نعش کو قریبی نالے میں پھینک دیا ۔ اس سے قبل ۳۰؍ دسمبر کو سہیل کے والد نے پولیس میں ایک شکایت درج کروائی کہ ان کا لڑکا سہیل ۲۸؍ دسمبر کی رات سے لاپتہ ہے ۔

پولیس نے ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔