حیدرآباد۔/18 جون، ( سیاست نیوز) کالا پتھر پولیس اسٹیشن حدود میں ایک شخص نے اپنے دوست پر چاقو سے حملہ کر کے اسے زخمی کردیا۔ انسپکٹر کالا پتھر کنکیا کے بموجب خواجہ پاشاہ اور محمد یسین آپس میں دوست ہیں، خواجہ پاشاہ کی بری عادتوں پر یسین اکثر اسے روکنے کی کوشش کیا کرتا تھا اور وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آنے پر یسین نے خواجہ پاشاہ کے افراد خاندان کو اس کی بری عادتوں کے بارے میں آگاہ کردیا تھا۔ یسین کی اس حرکت پر خواجہ پاشاہ برہم ہوگیا اور اسے علاقہ رنمست پورہ میں بات کرنے کے بہانے طلب کیا اور بعد ازاں اس پر چاقو سے حملہ کردیا۔ زخمی یسین کو قریب کے دواخانہ علاج کیلئے منتقل کیا گیا۔
