دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل

   

نیویارک : امریکی ریاست آئیوا میں محض مایونیز پر ایک دوست نے اپنے دوست پر گاڑی چڑھا کر اْسے قتل کردیا جس پر مقامی عدالت نے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔امریکی میڈیا کے مطابق آئیوا میں 30 سالہ سولبرگ نے 29 سالہ ارلبیکر کے کھانے پر مایونیز گرا دیا تھا جس پر ارلبیکر کو شدید غصہ آیا اور جھگڑا شروع ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق سولبرگ اور ارلبیکر نے رات کو ایک بار میں شراب نوشی کی تھی جس کی وجہ سے وہ شدید نشے کی حالت میں تھے۔ واپسی میں سولبرگ نے اْس کے کھانے پر مایونیز گرا دیا جس پر ارلبیکر کو طیش آگیا اور دونوں میں جھگڑا شروع ہوگیا۔ارلبیکر نے جھگڑے کے دوران اپنے دوست کو قتل کرنے اور اس کے گھر کو آگ لگانے کی دھمکی بھی دی۔دونوں دوستوں کے درمیان جھگڑا طول پکڑ گیا۔ یہ بات اپنی جگہ مسلمہ ہے کہ بعض وقت گہرے دوستوں کے درمیان بھی معمولی تنازعات خطرناک روپ اختیار کرلیتے ہیں ،لیکن قتل جیسی واردات دونوں ہی دوستوں کے لئے نقصاندہ ہوتی ہے۔ ایک کی موت اور دوسرے کو جیل۔