حیدرآباد۔ 12 اگست (سیاست نیوز) دوست کی بیوی سے کئے گئے وعدہ کو نبھانے میں دو ساتھیوں نے اپنی جان گنوا دی۔ جہاں دوست نے دو ساتھیوں کا قتل کردیا اور حادثہ قرار دینے کی کوشش میں گرفتار کرلیا گیا۔ یاد رہے کہ 26 جولائی کو جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں سلینڈر دھماکہ میں دو افراد انصاری اور بریندر سنگھ فوت ہوگئے تھے۔ مقام حادثہ اور پڑوسیوں کے بیانات اور ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے اس حادثہ پر شبہ ظاہر کیا اور تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے بھونیشور سنگھ ساکن جھارکھنڈ کو گرفتار کرلیا۔ بھونیشور سنگھ نے بریندر سنگھ اور انصاری پر لاٹھی سے حملہ کرتے ہوئے ان کا قتل کردیا۔ اس کے بعد گیس سلینڈ سے گیس کو خارج کرتے ہوئے دھماکہ کر کے بعد فرار ہوگیا۔ اپنی سازش کو حادثہ قرار دینے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے جھارکھنڈ فرار ہوگیا۔ جیڈی میٹلہ پولیس نے تحقیقات کے بعد اس سازش کا پردہ فاش کیا۔ قتل کی وجوہات کو بتایا۔ بھونیشور سنگھ کو ملازمت کی غرض سے اس کے ساتھیوں نے حیدرآباد منتقل کیا تھا۔ تاہم جہاں ملازمت نہ ملنے پر وہ شدید برہمی کا شکار ہوا اور ساتھیوں سے جھگڑا کرنے لگا اور واپس جانے کی ضد کررہا تھا لیکن اس کے ساتھیوں نے اسے واپس روانہ ہونے سے انکار کردیا چونکہ وہ بھونیشور سنگھ کی بیوی سے وعدہ کرکے اپنے ساتھ لائے کہ وہ اپنے ساتھ واپس لے جانا چاہتے تھے تاکہ ساتھی کو اس کی بیوی کے حوالے کیا جائے۔ ساتھیوں کی اس بات پر بھونیشور سنگھ برہم ہوگیا اور اس نے دونوں پر حملہ کرتے ہوئے انہیں ہلاک کردیا تھا۔ پولیس نے قاتل کو گرفتار کرتے ہوئے اسے عدالتی تحویل میں دے دیا۔ ع