یوگی ادتیہ ناتھ کو مہاراشٹرا کے وزیر کا مشورہ
ممبئی: اترپردیش میں عصمت ریزی کے بڑھتے واقعات کے درمیان مہاراشٹرا کے وزیرداخلہ انیل دیشمکھ نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیںکہ اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ گذشتہ چند ماہ کے دوران دوسروں کو مشورہ دے رہے ہیں جبکہ یوپی میں حالات خراب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوگی دوسروں کو مشورہ دینے کے بجائے اپنا گریبان جھانکیں اور اپنی ریاست کو سنبھالیں۔ وہاں جنگل را ج چل رہا ہے۔