دوسروں کی جگہ قطار میں کھڑے ہونے کی نوکری ، کامیاب کاروبار

   

واشنگٹن : 8 جون ( ایجنسیز ) نیویارک جیسے گہما گہمی والے شہر میں جہاں وقت سب سے قیمتی شے سمجھا جاتا ہے وہاں ایک شخص نے ایک عام سی پریشانی کو ایک کامیاب کاروبار میں تبدیل کر دیا ہے۔ رابرٹ سیموئل جو کبھی ’اے ٹی اینڈ ٹی‘ کمپنی میں سیلز ریپریزنٹیٹو تھے نے ایک انوکھی سروس آئیڈیا کے ذریعہ ایک کامیاب کمپنی قائم کی جو صارفین کو قطار میں کھڑے ہونے کی خدمات فراہم کرتی ہے۔یہ سب 2012 میں اس وقت شروع ہوا جب رابرٹ سیموئل نے ’آئی فون فائیو‘ کی لانچ کے موقع پر کسی کی جگہ قطار میں کھڑے ہونے کا اشتہار ’کریگ لسٹ‘ پر دیا۔