ماؤنٹ مونگانوئی (نیوزی لینڈ): پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ چوتھے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کے بولروں نے بہت اچھی بولنگ کی۔ چوتھے مقابلہ میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان نے کہا کہ دوسری اننگز میں گیند سوئنگ بھی زیادہ ہو رہی تھی۔ آخری میچ میں اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی بیاٹرز بُری طرح ناکام رہے جبکہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 115 رنز کے بڑے فرق سے ہرا دیا۔ دوسری جانب کیوی کیپٹن مائیکل بریس ویل نے کہا کہ پچھلے میچ میں شکست کے بعد ٹیم نے اچھی واپسی کی ، اور وہ میچ اور سیریز میں کامیابی سے خوش ہیں۔نیوزی لینڈ کو سیریز میں 3-1 کی برتری مل گئی ہے۔ سیریز کا آخری میچ چہارشنبہ 26 مارچ کو کھیلا جائے گا۔