اوسلو: دوسری جنگ عظیم میں جرمنی کے ایک جنگی بحری جہاز کی باقیات 80 سال کے بعد ناروے کے قریب سمندر کی تہہ سے دستیاب ہوا ہے۔ جہاز کا نام ’’کارلس روہے‘‘ ہے جو دوسری جنگ عظیم کے دوران غرقاب ہوگیا تھا۔ یہ جہاز 571 فیٹ طویل تھا اور جرمن فوج کا حصہ تھا جس نے اپریل 1940ء میں ناروے پر فوج کشی کی تھی۔ مذکورہ جہاز کو ایک برطانوی آبدوز نے نشانہ بنایا تھا لیکن بالآخر جہاز کو خود جرمنی نے غرقاب کردیا تھا۔