دوسری جنگ عظیم کے ہیرو کو بعداز مرگ جنگی اعزاز

   

ویلنگٹن۔ آسٹریلیا کے ایک جنگی ہیرو کو تقریباً 77 سال کے طویل عرصہ کے بعد ایک اعلیٰ فوجی اعزاز سے نوازا جائے گا جس نے جنگ کے دوران بحری جہاز پر موجود اپنے کچھ ساتھیوں کی جان بچاتے ہوئے خود اپنی جان گنوا دی تھی۔ اس سلسلے میں برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوم نے فوجی اعزاز وکٹوریہ کراس دیئے جانے کو منظوری دی جو ملاح ایڈورڈشین کو بعد از مرگ عطا کیا جائے گا۔ اس موقع پر آسٹریلیا کے گورنر جنرل ڈیوڈ ہرلے نے آج یہ بات بتائی۔ دوسری طرف آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے بتایا کہ ملاح شین دوسری جنگ عظیم کے دوران صرف 18 سال کا تھا جب اس نے اپنے ساتھیوں کی جان بچاتے ہوئے خود اپنی جان گنوا دی تھی۔