نئی دہلی: ستمبر کے آخر تک حکومت کی کل ذمہ داری بڑھ کر 147.19 لاکھ کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے جون سہ ماہی میں یہ 145.72 کروڑ روپے تھا۔ سرکاری قرضوں کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق موجودہ مالی سال 2022-23 کی دوسری سہ ماہی میں اس میں فیصد کے لحاظ سے سہ ماہی بنیادوں پر ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ عوامی قرضوں کے انتظام سے متعلق سہ ماہی رپورٹ کے مطابق، اس سال ستمبر کے آخر میں عوامی قرضہ مجموعی واجبات کا 89.1 فیصد رہا، جو کہ 30 جون کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 88.3 فیصد تھا اس میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 29.6 فیصد سرکاری سیکیورٹیز (مقررہ یا متغیر سود کی سیکیورٹیز) پانچ سال سے بھی کم عرصے میں پختہ ہونے والی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دوسری سہ ماہی کے دوران مرکزی حکومت نے سیکیورٹیز کے ذریعے 4,06,000 کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔ جبکہ قرض لینے کے پروگرام کے تحت مطلع کردہ رقم 4,22,000 کروڑ روپے تھی۔ جبکہ 92,371.15 کروڑ روپے واپس کیے گئے۔