دوسری شادی پر بھری عدالت میں شوہر کی پٹائی

   

نئی دہلی: بہار میں بیوی نے دوسری شادی کرنے پر اپنے شوہر کو عدالت میں ہی سب کے سامنے مارا پیٹا۔ میڈیا کے مطابق شوہر وکاس کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کو 7 سال ہوگئے ہیں لیکن اب تک اولاد نہیں ہوئی۔ اس وجہ سے میں نے دوسری شادی کی ہے۔تاہم ناراض بیوی نے ایک نہ سنی اور بھری عدالت میں شوہر پر مکوں کی بارش کردی۔پہلی بیوی کا کہنا تھا کہ وکاس نے میرے علم میں لائے بغیر دوسری شادی کی اور اسی کے ساتھ رہ رہا تھا۔عدالتی عملے، پولیس اہلکاروں اور اہل خانہ نے بمشکل وکاس کو پہلی بیوی کی مار سے بچایا۔عدالت نے پہلی بیوی کی جانب سے شوہر پر دائر کیے گئے مقدمات کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی اور فریقین کو تب تک عدالت سے باہر معاملہ سلجھانے کا مشورہ بھی دیا۔