دوسری شادی پر شوہر کی منڈپ میں پٹائی

   

Ferty9 Clinic

مظفر نگر۔13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع شاملی میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کی شادی کے منڈپ میں اس وقت پٹائی کردی جب وہ دوسری خاتون کے ساتھ شادی رچارہا تھا۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ پولیس کے مطابق یہ معاملہ اس وقت پیش آیا جب تلاراسی گائوں میں ایک شخص اپنی سابق بیوی سے تنازعہ کی وجہ سے دوسری خاتون کے ساتھ شادی کررہا تھا۔ اطلاع ملنے پر منجو نامی خاتون شادی کے منڈپ میں اپنے ارکان خاندان کے ساتھ پہنچ گئی اور شوہر کی پٹائی کردی۔