قاہرہ: مصر کی جامعہ الازہر میں ’’فقہِ مقارن‘‘ کے پروفیسر ڈاکٹر احمد کریمہ نے باور کرایا ہے کہ ایک سے زیادہ شادیاں کرنا ایک مباح عمل ہے … اور بیوی پر لازم ہے کہ وہ شوہر کو بد کاری میں پڑنے سے روکنے کیلئے دوسری شادی کے حوالے سے شوہر کی معاونت کرے۔ڈاکٹر احمد العربیہ نیوز کے مارننگ شو “صباح العربیہ” میں گفتگو کر رہے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دوسری شادی کرنا ہر مرد کا حق ہے جس کیلئے اسے کوئی جواز پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔مصری پروفیسر کے مطابق ایک سے زیادہ شادیاں کرنا نہ تو واجب ہے، نہ تجویز کردہ، نہ حرام، نہ مکروح بلکہ یہ ایک مباح عمل ہے یعنی جس کی اجازت دی گئی ہے۔ ہر شخص اپنی حالت سے بہتر واقف ہوتا ہے … اور تعدد میں مادی اور حِسّی عدل (انصاف) شرط ہے۔اس سے قبل الازہری شیخ نے یہ شعلہ انگیز بیان دیا تھا کہ بیوی کو چاہیے کہ وہ تعدد ازواج پر عمل کیلئے شوہر کی معاونت کرے اور اس کے راستے میں نہ آئے۔