دوسری عالمی جنگ میں سوویت کردار کو یاد رکھا جائے: پوٹن

   

ماسکو۔ صدر روس ولادیمیر پوٹن نے اپنے ایک مضمون میں واضح کیا کہ دوسری عالمی جنگ میں سوویت یونین کا کردار انتہائی اہم تھا۔ ان کے مطابق نازی جرمنی کو شکست مرکزی طور پر سوویت یونین نے دی تھی۔پوٹن نے اپنے ایک طویل مضمون میں بیان کیا ہے کہ دوسری عالمی جنگ میں نازی جرمنی کو شکست دینے میں سوویت یونین کے مرکزی کردار کو تسلیم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے عالمی جنگ سے قبل پولینڈ کے کردار کی مذمت بھی کی۔ اسی طرح اپنے مضمون میں لیتھوینیا، لٹویا اور ایسٹونیا کوضم کرنے کے سوویت فیصلے کا دفاع بھی کیا۔روسی صدر نے یہ مضمون دوسری عالمی جنگ کے خاتمہ کے 75 برس مکمل ہونے کے تناظر میں تحریر کیا۔ اس کا عنوان ’’دوسری عالمی جنگ کی 75 ویں برسی کے حقیقی اسباق‘‘ تھا۔ پوٹن کی یہ تحریر ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر منعقد ہونے والی انتہائی بڑی فوجی پریڈ سے 6 روز قبل شائع ہوئی۔ اس پریڈ کا انعقاد نو مئی کو ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اب یہ بڑی پریڈ 24 جون کو منعقد کی جائے گی۔