دوسری عالمی جنگ کا ایک اور بم دریافت

   

برلن : جرمنی میں تعمیراتی کام کرنے والوں کو جب اچانک 5 کنٹل کا ایک بم ملا تو علاقے کے تقریباً تین ہزار افراد کو اپنے گھروں سے نکل کر محفوظ مقام پر پناہ لینا پڑا۔جرمنی میں پولیس حکام نے 22 اپریل کو بتایا کہ ملک کے جنوبی شہر مین ہیم میں تعمیراتی ورکروں نے کام کے دوران دوسری عالمی جنگ کے دور کا ایک پانچ سو کلو گرام کا بم دریافت کیا۔ اتنا بڑا دھماکہ خیز ڈیوائس اسی علاقے میں سابقہ امریکی فوجی بیریک کے پاس سے ملا تھا جسے اسی دن حکام نے ناکارہ بنا دیا۔اس بم کی دریافت کے بعد حکام نے اس کے آس پاس نصف کلو میٹر کے دائرے میں رہنے والے تقریباً تین ہزار افراد کو ان کے گھروں سے باہر نکل جانے کو کہا۔