دوسری عالمی جنگ کے 75 برس مکمل

   

برلن ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے پچھتر برس مکمل ہونے کے موقع پر آج یورپ میں محدود سطح پر چند تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔ جرمنی میں صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر اور چانسلر انگیلا میرکل ملک کے مرکزی میموریل پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس موقع پر برطانیہ اور فرانس میں بھی تقاریب منعقد ہو رہی ہیں۔ امریکہ میں بھی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایک خصوصی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔ لگ بھگ پچاس ملین افراد کی موت کا سبب بننے والی دوسری عالمی جنگ، جرمنی میں نازیوں کے ہتھیار ڈالنے کے ساتھ پچھتر برس قبل ختم ہوئی تھی۔ وبا کے باعث یورپ بھر میں تقریبات کافی حد تک معطل کر دی گئی ہیں یا پھر بہت ہی محدود سطح پر جاری ہیں۔