دوسری گاڑی خریدی پر لائیف ٹیکس سے استثنیٰ دینے کی تجویز

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ریاستی حکومت جلد ہی دوسری گاڑی خریدنے والوں کے لیے 2 فیصد اضافی لائف ٹیکس سے راحت فراہم کرے گی ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے اس ٹیکس کو ختم کرنے کی تجویز کو ہری جھنڈی دے دی ہے۔ریاست میں ہر سال اوسطاً 7 لاکھ نئی بائیک اور 2.57 لاکھ کاریں خریدی جاتی ہیں ۔ اس میں سے 1.91 لاکھ تک دوسری خریداری کے ہیں ۔ یہ سب اضافی لائف ٹیکس ادا کرتے ہیں اگر 1.20 لاکھ روپئے کی موٹر سیکل دوسری گاڑی کے طور پر خریدی جاتی ہے تو اضافی ٹیکس 2400 روپئے ادا کئے جارہے ہیں ۔ اس کے ذریعے محکمہ ٹرانسپورٹ کو 80 تا 100 کروڑ روپئے سالانہ آمدنی ہورہی ہے ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے اس سلسلہ میں چیف منسٹر کو توجہ دلائی کہ دوسری ریاستوں میں دوسری گاری پر اضافی ٹیکس نہیں ہے ۔ جس کے بعد اضافی ٹیکس کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ۔۔ ش