دوسرے دن بھی ریونت ریڈی گھر پر محروس

   

عثمانیہ یونیورسٹی میں طلبہ کے احتجاج سے کشیدگی، گرفتاریاں

حیدرآباد ۔25 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے پرچوں کے افشاء کے خلاف عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ نے دوسرے دن بھی احتجاج کی۔ اس احتجاج کی کانگریس نے تائید کی۔ پولیس نے مسلسل دوسرے دن بھی صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی کے بشمول کانگریس کے دوسرے قائدین کو گھروں پر محروس رکھا۔ آج بھی پولیس کی بھاری جمعیت ریونت ریڈی کے قیامگاہ کے باہر تعینات کردی گئی اور دوسرے قائدین کو بھی گھروں سے باہر نکلنے اور عثمانیہ یونیورسٹی جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد عثمانیہ یونیورسٹی کے ساتھ ریونت ریڈی کے گھر کے پاس کشیدگی دیکھی گئی۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ نے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ریونت ریڈی کو مدعو کیا تھا اور اس دعوت کو ریونت ریڈی نے قبول کرلیا تھا لیکن آج بھی پولیس نے ریونت ریڈی کو گھر پر محروس رکھا۔ ان کی قیامگاہ جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا۔ یہاں تک ریونت ریڈی سے ملاقات کرنے کی کسی بھی کانگریس قائد کو اجازت نہیں دی گئی۔ دوسری جانب عثمانیہ یونیورسٹی میں دھرنا کرنے والے طلبہ کو گرتار بھی کیا۔ پولیس کا کہنا ہیکہ آرٹس کالج عثمانیہ یونیورسٹی کے احاطہ میں احتجاج کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے حکام نے یونیورسٹی کے گیٹس کو بند کردیا۔ن