دو مرتبہ لوک سبھا کی کارروائی معطل، راجیہ سبھا سے ٹی آر ایس ارکان کا واک آؤٹ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ نومبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ نے دوسرے دن بھی دھان کی خریدی کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں احتجاج منظم کرتے ہوئے کارروائی میں رکاوٹ پیدا کردی ۔ لوک سبھا کارروائی کو دو مرتبہ ملتوی کیا گیا جبکہ راجیہ سبھا سے ٹی آر ایس کے ارکان نے واک آؤٹ کیا ۔ جیسے ہی آج لوک سبھی کی کارروائی کا آغاز ہوا ، ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر کے پوڈیم کے قریب پہنچ گئے ۔ تلنگانہ بچاؤ کے نعرے بازی کرنے لگے۔ اقل ترین قیمت کی قانون سازی کرنے اور تلنگانہ سے دھان خریدنے کا مطالبہ کرنے لگے۔ ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ دوسری جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے احتجاج پر پارلیمنٹ کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی ہوئی، جب دوبارہ کارروائی کا آغاز ہوا تو ٹی آر ایس کے ارکان پارلیم نٹ نے پھر احتجاج شروع کیا جس پر آدھے گھنٹے تک دوبارہ ایوان کی کارروائی ملتوی کی گئی۔ جیسے ہی تین بجے کارروائی کا آغاز ہوا ، ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ ہاتھوں میں پلے کارڈ تھامے احتجاج کرتے ہوئے دوبارہ اسپیکر کے پوڈیم کے قریب پہنچ گئے اور نعرہ بازی شروع کردی ۔ کسانوں کو بچاؤ اور دھان کی خریدی کے معاملہ میں قومی پالیسی کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا جس پر اسپیکر لوک سبھا نے ٹی آر ایس کے ارکان کو بات کرنے کا موقع فراہم کیا ۔ ٹی آر ایس پارلیمانی پارٹی کے قائد ناما ناگیشور راؤ نے کہا کہ 60 دن سے مرکزی حکومت تلنگانہ سے دھان حاصل نہیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے ہمیں آج پارلیمنٹ میں احتجاج کرنا پڑ رہا ہے ۔ دھان کی خریدی کے مسئلہ پر مرکزی حکومت فوری اعلان کریں ، تب ہی ہم ایوان کی کارروائی میں تعاون کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کا دھان کی خریدی میں علحدہ موقف ہے اور تلنگانہ میں بی جے پی کے قائدین کا علحدہ موقف ہے ۔ جب تک اس مسئلہ پر مرکزی حکومت اپنے موقف کا اظہار نہیں کرے گی ، تب تک ٹی آر ایس احتجاج کرتی رہیگی ۔ ن