حیدرآباد /5 جنوری ( سیاست نیوز ) پہلے شوہر سے طلاق دوسرے شوہر کی موت کے بعد تیسرے فرد کے ساتھ زندگی بسر کرنے والی خاتون نے دوسرے شوہر کے تھی کا قتل کردیا ۔ ونستھلی پورم پولیس نے تحقیقات کے دوران اس حقیقت کو آشکار کیا جو ڈسمبر میں ہوئے قتل کیس کی تحقیقات کر رہی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ ونستھلی پورم حدود میں ایک نعش دستیاب ہوئی تھی ۔ جس کی شناخت پولیس کیلئے مسئلہ بن گئی تھی ۔ تاہم مقتول کے قبضہ سے حاصل اے ٹی ایم کارڈ کی بنیاد پر پولیس نے مقتول کی شناخت بھی کرلی اور قاتلوں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32سالہ سرینواس کے قتل میں پولیس نے 27 سالہ پرینکا عرف دپتی اور آشنا 22 سالہ سائی کمار عرف راج کمار کو گرفتار کرلیا ۔ جنہو ںنے ڈسمبر میں سرینواس کا قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو سنسان علاقہ میں پھینک دیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پرینکا نے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد ادئے کمار نامی شخص سے دوسری شادی کرلی تھی ۔ ادے کمار کی گذشتہ سال کرونا کے سبب موت کے بعد یہ خاتون مریال گورہ منتقل ہوگئی اور کرایہ کے مکان میں تنہا رہنے لگی ۔ اس دوران مقتول شخص سرینواس کے اخراجات برداشت کرتا تھا ۔ان دنوں شیر چاٹ ایپ کے ذریعہ پرینکا کی دوستی فلم نگرعلاقے کے ساکن سائی کمار سے ہوئی اور دونوں میں ناجائز تعلقات پیدا ہوگئے ۔ ان دنوں پرینکا نے ایک اور اجنبی سے دوستی کرلی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سائی کمار سے ناجائز تعلقات کے بعد پرینکا کملانگر ونستھلی پورم منتقل ہوگئی ۔ ڈسمبر کے مہینے میں ایک دن دوسرے شوہر کا ساتھی جو اس کا خیال کرتا تھا اچانک پرینکا کے مکان پہونچا اس وقت سائی کمار اور پرینکا کو اس نے دیکھا لیا ۔ دونوں میں بحث و تکرار ہوئی اور جھگرا شروع ہوگیا ۔ جھگڑے کے دوران سائی کمار نے سرینواس پر حملہ کردیا ۔ جو اس حملہ میں فوت ہوگیا ۔ پریشانی کے عالم میں پرینکا نے اپنے ساتھی کو فون کیا اس کے مشورے پر سائی کمار اور پرینکا نے سرینواس کی نعش کو موٹر سائیکل پر کملاکر سے سنسان علاقہ منتقل کیا ۔ پولیس کو اس قتل کیس کے مسئلہ کو حل کرنے میں اے ٹی ایم کارڈ کی مدد حاصل ہوئی ۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔ ع