آج دوپہر ایک بجے تک آپشنس اندراج کرانے کی سہولت ہیلت یونیورسٹی نے فہرست جاری کی
حیدرآباد ۔ 5 اکٹوبر (سیاست نیوز) کالوجی نارائن ہیلت یونیورسٹی نے ریاست کے سرکاری اور خانگی میڈیکل کالجس میں کنوینر کوٹہ نشستوں کیلئے دوسرے راونڈ کے آپشن کیلئے موجود ایم بی بی ایس نشستوں کی تفصیلات جاری کردی ہے۔ پہلے مرحلہ میں نشستوں کے مختص اور ایم بی بی ایس نشستوں پر داخلے کے بعد دستیاب نشستوں کی تفصیلات اس طرح ہے۔ دوسرے مرحلہ کے کنوینر کوٹہ میں جملہ 1465 ایم بی بی ایس کی نشستیں دستیاب ہیں جس میں مائناریٹی کالجس میں 14 ایم بی بی ایس کی نشستیں ہیں۔ دوسرے مرحلہ کے کنوینر کوٹہ ایم بی بی ایس نشستوں کے انتخاب کیلئے 6 اکٹوبر دوپہر ایک بجے تک آپشن کا اندراج کرنے کی ہیلت یونیورسٹی نے سہولت فراہم کی ہے۔ پہلے مرحلہ میں ایم بی بی ایس کی نشستیں حاصل کرنے والوں میں 11 طلبہ نے کالجس میں داخلہ نہیں لیا ہے۔ پہلے مرحلہ کے کنوینر کوٹہ میں 4282 طلبہ کو ایم بی بی ایس کی نشستیں الاٹ کی گئی۔ پہلے مرحلہ میں ایم بی بی ایس کی نشستیں پانے والے طلبہ اپنے من پسند کالجس میں داخلہ نہ ملنے کے باوجود کالجس میں تو داخلہ لے لیا ہے مگر اچھے کالجس میں داخلہ لینے کیلئے چند طلبہ دوسرے مرحلہ کی ویب کونسلنگ میں بھی حصہ لیں گے۔