دوسرے مقامات سے آنے والے افراد کو کورنٹائن کرنے کی ہدایت : کلکٹر

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر۔12/ مئی -(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)دوسرے علاقوں سے ضلع کو آنے والے افراد کو کوارنٹائین کیاجائے ، ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا کی ہدایت۔ بروز پیر آر ڈی او ، ایم آر او ، میڈیکل عہدیداران کے ہمراہ سمعی و بصری اجلاس منعقد کیاگیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یکم مئی تا 12 مئی تک دیگر ریاستوں سے ضلع کو آنے والے افراد کی فہرست تیار کی جائے۔ جمی کنٹہ ، حضورآباد ، کتہ پلی ، چپہ دنڈی منڈلوں پرخصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔ ان افراد کو 14 دنوں تک گھروں میں قرنطین کیا جائے، 60 سال سے زائد عمر والے ضعیفوں اور اندرون 10 سال کے بچوں کو 28 دنوں تک قرنطین کیا جائے۔ کوارنٹائین اسٹامپنگ کی جائے۔دیہاتوں میں آشاورکر ، اے این ایم ، سوپروائیزر ہر دن قرنطین کردہ افراد کے متعلقہ جانکاری حاصل کرتے ہوئے رپورٹ درج کریں۔ کسی شخص میں ایس اے آر آئی / آئی ایل آئی کی علامتیں ظاہر ہونے پر پرائیویٹ سواریوں کے بجائے 108 کے ذریعہ ہی سرکاری ہاسپٹل کو روانہ کیاجائے۔ آر ڈی او ڈاکٹر کے ذریعہ معائنہ کے بعد ازاں متعلقہ علاقہ میں ہونے والے اموات و وجوہات کی فہرست پیش کریں۔ضلع کلکٹر نے ضلع میں دھان خریدی مراکز کے کارکردگیوں میں تیزی کی ڈی آر او ، ایم آر او کو ہدایت دی ۔ ضلع کے راماڈاگو ، گنگادھرا ، سائیداپور ، چپہ دنڈی ، گنیورم منڈلوں میں فیصد دھان خریدی میں کمی پائی گئی۔ رائیس ملرس کو ڑراکٹرز یا لاری کے ذریعہ دھان کی منتقلی کی ہدایت دی۔ اس سمعی و بصری اجلاس میں ڈی آر او پون کمار ، ضلع عہدیدار برائے صحت وطبابت ڈاکٹر سجاتا و دیگر نے شرکت کی۔