لکھنؤ:ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ہفتہ کو اتر پردیش حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے سبھی مسافروں کے لئے کورونا ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اتر پردیش حکومت کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہندوستان میں ایک ہی دن میں 6155 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے پازیٹیویٹی شرح 5.63 فیصد ہو گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی طرف سے ہفتہ کی صبح آٹھ بجے جاری اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,47,51,259 ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں انفیکشن سے مزید 11 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 954 ہو گئی ہے۔ ان میں کیرالہ میں انفیکشن سے ہونے والی اموات کے معاملات کو دوبارہ جوڑنے کے بعد مرنے والوں کی فہرست میں شامل کئے گئے دو معاملات شامل ہیں۔