دنیا کا سب سے بڑا ویکسین تیار کرنے والا ملک اتنا مجبور کیوں ؟ ،مرکزی حکومت سے کانگریس لیڈر کا استفسار
لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری و اترپردیش کانگریس کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے چہارشنبہ کو مرکز کی نریندر مودی حکومت سے سوال کیا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ ویکسین پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک ہندوستان آج دوسرے ممالک سے ویکسین منگانے کی حالت میں آگیا ہے اور حکومت اسے حصولیابی کی طرح کیوں پیش کررہی ہے ۔ واڈرا نے بی جے پی حکومت کو گھیرنے کے لئے شروع کی گئی’ذمہ دار کون’مہم کے تحت فیس بک وا ل پوسٹ کیا کہ گذشتہ 15اگست کو وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلع سے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ان کی حکومت نے ویکسینیشن کا پورا منصوبہ تیار کرلیا ہے ۔ ملک کے ویکسین پروڈکشن اور ویکسین کے کاموں کی طوالت کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے یہ یقین کرنا آسان تھا کہ مودی حکومت اس کام کو تو بہتر ڈھنگ سے کرے گی۔ آخر پنڈٹ جواہر لال نہرو نے 1948میں چنئی میں ویکسین یونٹ و 1952میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویرولوجی پونے کا قیام کر کے ہندوستان کے ویکسین پروگرام کو ایک نئی اڑان دی تھی۔ ہم نے کامیابی کے ساتھ چیچک، پولیو وغیرہ بیماریوں کو شکست دی۔ان حصولیابیوں کو جان کر ملک بے فکر تھا کہ ویکسین کا مسئلہ ملک کے سامنے نہیں آئے گا لیکن تلخ سچائی ہے کہ وبا کے آغاز سے ہی ہندوستان میں ویکسین عام لوگوں کی زندگی بچانے کے اوزار کے بجائے وزیر اعظم کی ذاتی تشہیر کا سامان بن گئی اس کی وجہ سے آج دنیا کا سب سے بڑا ویکسین پروڈکشن کرنے والا ہندوستان دیگر ممالک سے ویکسین منگانے کو مجبور ہوگیا ہے اور ٹیکہ کار کے معاملے میں دنیا کے کمزور ممالک کی قطار میں شامل ہوگیا ہے ۔ آج ہندوستان کی 130کروڑ کی آبادی کے صرف 11فیصدی حصے کو ویکسین کی پہلی خوراک اور تین فیصدی کو ویکسین کو دونوں خوراک مل سکی ہیں مسٹر مودی کے ٹیکہ اتسو کے اعلان کے بعد گذشتہ ایک مہینے میں ویکسینیشن میں 83فیصد کی گراوٹ آئی ہے ۔واڈرا نے کہا کہ دنیا کے بڑے برے ممالک میں گذشتہ سال ہی ان کی آباد سے کئی گنا زیادہ ویکسین کا آرڈر کرلئے تھے مگر مودی حکومت نے پہلا آرڈر جنوری 2021 میں دیا ہو بھی صرف ایک کروڑ 60لاکھ کا جبکہ ہماری آبادی 130کروڑ ہے ۔ اس سال جنوری۔ مارچ کے درمیان میں مودی حکومت نے 6.5کروڑ ویکسین بیرون ممالک کو بھیج دی۔
کئی ممالک کو مفت میں ویکسین دی گئی۔ اس سال جنوری۔جبکہ اس دوران ہندوستان میں صرف 3.5کروڑ لوگوں کو ہی ویکسین لگی۔حکومت نے یکم مئی سے 18.44سال کی عمر کے تقریبا 60کروڑ آبادی کو ویکسین کی پہلی خوراک دینے کے دروازے کھولئے لیکن صرف 28کروڑ ویکسین کے آرڈر ئیے گئے جس سے صرف 14کروڑ کی آباد کو ہی ٹیکہ لگنا ممکن ہے ۔ حکومت کو اس بارے میں ملک کی عوام کو جواب دینا چاہئے ۔