کٹک : ہندوستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان آج کٹک میں دوسرا T20 میاچ کھیلا گیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد ٹیم انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 148/6 کا اسٹور کھڑا کیا۔ جواب میں مہمان ٹیم نے (18.2) اوور میں 149/6 رنز بنا کر 4 وکٹ سے میاچ جیت لیا۔ اس طرح جنوبی افریقہ کو 2-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ 5 میاچوں کی سیریز کا تیسرا میاچ منگل 14 جون کو وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ پہلا میاچ جنوبی افریقہ نے 7 وکٹ سے جیتا تھا۔