دولاکھ 22ہزار حجاج کرام کی روضہ رسول ؐ میں حاضری

   

Ferty9 Clinic

مدینہ منورہ : مناسک حج کی ادائی کے بعد حجاج کرام کی بڑی تعداد مدینہ منورہ کا رخ کررہی ہے جہاں حجاج کرام مسجد نبوی میں عبادت اور روضہ رسول ؐ پر حاضری کا شرف حاصل کررہے ہیں۔حسب معمول فریضہ حج کی ادائی کے بعد حجاج کرام مسجد نبوی اور روضہ رسول ؐ پر شرف باریابی کے حصول کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔فریضہ حج کی ادائی کے بعد کل ہفتے کی شام تک اس حج سیزن میں دو لاکھ 22 ہزار 114 حجاج کرام مسجد نبوی میں حاضری دے چکے ہیں۔مدینہ منورہ میں عازمین کے استقبال اور روانگی موومنٹ کی حج اینڈ وزٹ کمیٹی کے اعدادوشمار کے مطابق کل 22,351 حجاج کرام مسجد نبوی میں آئے۔ ان میں سے 20,328 عازمین 526 پروازوں کے ذریعے امیگریشن ریسپشن سٹیشن پر پہنچے جبکہ زمینی راستوں سے 30 بسوں کے ذریعے 491 حجاج کرام مسجد نبوی میں پہنچے۔ ان کے علاوہ 44 ٹرینوں کے ذریعے 1532 حجاج کرام نے مسجد نبوی میں حاضری دی۔