حیدرآباد /20 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ضلع سنگاریڈی کے دولت آباد میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک کمسن لڑکا جھلس کر فوت ہوگیا ۔ ہتنورہ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ دولت آباد علاقہ کے ساکن حسن الدین کا تین سالہ لڑکا برہان 11 ڈسمبر کو اپنے مکان میں جھلس گیا ۔ برہان اپنے مکان میں کھیل رہا تھا اور ان کی والدہ لکڑی کے چولہے پر پکوان میں مصروف تھی ۔ مکان میں رکھی ایک بوتل میں پٹرول موجود تھا اور اس کمسن لڑکے نے اس پٹرول کو اپنے جسم پر ڈال لیا اور کھیل میں مصروف ہوگیا ۔ چولہے کے قریب کوئی نہیں تھا اور کھیل میں مصرف ہوگیا ۔ اور بچہ پہونچ گیا اور آگ کی لپیٹ میں آکر شدید جھلس گیا ۔ جس کو فوری خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس ہتنورہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع