دولت آباد کوڑنگل میں ٹیکسوں کی صد فیصد وصولی

   

کوڑنگل ۔ کورونا وائرس کے قہر کی بدولت عوام روزگار سے محروم ہونے کے باوجود بھی گرام پنچایت کے بقایہ جات امکنہ ٹیکس اور نلوں کا ٹیکس وغیرہ ادا کرتے ہوئے ایک مثال قائم کئے ہوئے ہیں ۔ موجودہ نامساعد حالات ، صبر آزمادور میں متعلقہ عہدیداروں نے عوام میں شعور بیداری پیدا کرتے ہوئے امکنہ ٹیکس اور نلوں کے ٹیکس وصول کرتے ہوئے مستحق اقدام کئے ہیں ۔ تفصیلات کے بموجب دولت آباد منڈل میں جملہ 33 گرام پنچایت ہیں ۔ تمام پنچایتوں میں صد فی صد ٹیکس وصول کرتے ہوئے ضلع بھر میں پہلا مقام حاصل کرنے کیلئے عہدیداروں نے کافی تگ و دو کی 33 گرام پنچایتوں میں جملہ بقایا 24,37,074 ڈیمانڈ کیا گیا تھا ۔ جس میں 24,37,072 وصول کیا گیا ۔ فائنانشیر ایر 31 مارچ کے اختتام تک ٹیکس وصولی کی تفصیلات ایم پی ڈی او دفتر میں آن لائین کیا جارہا ہے ۔ سرپنچ انتارم مسٹر سری کانت ریڈی نے انکشاف کیا کہ عوام کے تعاون سے صد فیصد وصولی ہوئی ہے ۔ قبل اذیں عوام میں شعور بیداری اُجاگر کی گئی کے ٹیکسوں کی بروقت ادائیگی سے گاؤں کے ترقیاتی امور انجام پائیں گے ۔ نیز گرام پنچایت معہ کے ارکان گھر گھر پہونچ کر ٹیکس وصول کئے ۔