دولت اسلامیہ امریکہ کو نشانہ بنانا چاہتی ہے : میرین جنرل

   

Ferty9 Clinic

رامٹسین ایئربیس (جرمنی) ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں دولت اسلامیہ گروپ امریکہ کیلئے ایک مسلسل دردسر اور خطرہ بن چکا ہے۔ ایک سینئر امریکی جنرل نے کہاکہ دولت اسلامیہ گروپ کی وجہ سے امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے خاطرخواہ نتائج سامنے نہیں آرہے ہیں۔ میرین جنرل فرینک میکنزی نے کہا کہ دولت اسلامیہ پر حالانکہ ہمارا زبردست دباؤ ہے اور یوایس ہوم لینڈ پر حملہ کرنا کوئی بچوں کا کھیل نہیں ہے کیونکہ وہاں 24 گھنٹے سخت سیکوریٹی رہتی ہے۔ بس یہی کہنا مناسب ہوگا کہ دولت اسلامیہ پر جتنا زیادہ بنایا جاسکتا ہے اتنا بنانا چاہئے تاکہ ان کے (دولت اسلامیہ) کوئی بھی تخریبی کارروائی انجام دینا مشکل ترین ہوجائے۔