دولت اسلامیہ سے روابط سات افراد گرفتار

   

تہران، 11فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے دہشت گرد تنظیم (آئی ایس) سے روابط کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ایران کے خفیہ محکمہ کے وزیر محمد علوی نے اتوارکو یہ اطلاع دی۔ایران کی خبررساں ایجنسی آئی آر این نے مسٹر علوی کے حوالے سے کہا کہ جمعہ کی رات دہشت گرد گروپ سے تعلق ہونے کے الزم میں سات لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ان کی شناخت کرلی گئی ہے۔ مسٹرعلوی نے کہاکہ ایرانی حکومت ملک کے دشمنوں کی سرگرمیوں پر باریکی سے نظر رکھ رہی ہے ۔ دوسرے دہشت گرد گروپوں سے تعلق رکھنے والے دیگر لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔اسلامی انقلاب کی جیت کی سالانہ تقریب کے پیش نظر ایران میں سیکورٹی نظام کا جائزہ لیا گیا ہے ۔