بیروت ۔ 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی شام میں جہادیوں نے اپنا آخری گڑھ بچانے کیلئے خراب موسم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کردوں کی قیادت والی فوج پر خونریز جوابی حملہ کیا۔ نگی مانیئر نے یہ اطلاع دی۔ دولت اسلامیہ کے حملہ آور اپنے اپنے محاذوں پر زیادہ تر تک قائم نہیں رہ سکے تاہم اس حملہ میں امریکہ کی حمایت والی سیرین ڈیموکریٹک فورس (SDF) کے 23 ارکان اور 9 جہادی بھی ہلاک ہوئے۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے ناقص بصارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایس ڈی ایف فورسیس پر خودکش حملہ کیا جس میں ایس ڈی ایف کے 23 ارکان اور 9 جہادیوں کے ہلاک ہونے کی توثیق کی گئی۔ لڑائی کا یہ سلسلہ ساری رات جاری رہا۔ جہادیوں نے آج کل خراب موسم کا فائدہ اٹھا کر حملے کرنے شروع کئے ہیں کیونکہ خراب موسم کی وجہ سے امریکی قیادت والی فوج فضائی حملہ کرنے کے موقف میں نہیں ہوتی۔