دولت مشترکہ کھیلوں میں نشانے بازی مقابلے کی میزبانی ملنے کی امید ہے : انڈین اولمپک اسوسی ایشن سیکریٹری

   

لکھنؤ ۔ 29 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام )سال 2022 میں برمنگھم میں ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں سے باہر کی گئی نشانے بازی کی میزبانی ہندستان کو ملنے کی امید ہے ۔ہندستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی اواے ) کے سیکرٹری جنرل راجیو مہتہ نے ہفتہ کو کہا کہ دولت مشترکہ کھیل 2022 سے نشانے بازی مقابلے کو بھلے ہی باہر کر دیا گیا ہو لیکن آئی اواے کی پہل پر اس مقابلے کی میزبانی ہندستان کو مل سکتی ہے ۔ ہم نے پیشکش کی ہے کہ اگر سي ڈبلیوجي کمیٹی منظوری دے تو ملک دولت مشترکہ کھیلوں کی نشانے بازی مقابلے کی میزبانی کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز کے انعقاد کو مستقبل میں تین چار ریاستوں میں مختلف ایوینٹس کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔ آئی اواے سیکرٹری جنرل نے اس کے ساتھ ہی ٹوکیو اولمپک -2020 میں ہندستان کے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کا بھی یقین دلایا۔مہتہ نے کہا کہ امید ہے کہ ٹوکیو اولمپک -2020 میں اس بار ہمارے کھلاڑی 10 سے زیادہ تمغے جیتیں گے۔