دولہے پر قاتلانہ حملہملزم، دلہن سے شادی کرنا چاہتا تھا

   

انقرہ : ترکیہ کی ریاست دیار بکر میں ایک المناک حادثہ پیش آیا جب ایک شخص نے شادی میں اچانک پہنچ کر دولہے پر گولی چلا دی۔العربیہ کے مطابق ملزم دلہن سے شادی کرنا چاہتا تھا جس نے یہ درخواست قبول نہیں کی اور کسی اور سے شادی کرلی۔اس پر دلبرداشتہ ہوکر ملزم نے شادی میں پہنچ کر دولہے کو گولی مار دی۔ دولہا کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔ترکیہ کے ینی شفق میڈیا آؤٹ لیٹس پر شائع ہونے والی ویڈیو میں اس حملے کے کی تفصیلات دیکھی جاسکتی ہیں جنہیں سی سی ٹی وی کیمروں نے محفوظ کر لیاہے۔ویڈیو میں مشتعل نوجوان کو گولی چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے دولہے کے ساتھ موجود ایک بچے کو بھی چوٹ لگی ہے۔دولہے کو علاج کے لیے فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔