حیدرآباد : /16 نومبر (سیاست نیوز) شہر کے علاقہ دومل گوڑہ میں ایک الیکٹرک کار میں اچانک آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ این ٹی آر اسٹیڈیم کے پاس آج دوپہر پیش آیا جہاں پر الیکٹرک کار میں دھواں نکلنے کے فوری بعد آگ کی لپیٹ میں آگئی ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں افراتفری مچ گئی اور جائے حادثہ پر موجود ٹریفک پولیس عملہ اور مقامی افراد نے فائرٹنڈرس کو طلب کرلیا اور کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ کار کی بیٹری میں شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا ہوگا جبکہ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ب