حیدرآباد یکم / فروری ( سیاست نیوز ) شہر کے علاقہ دومل گوڑہ میں قتل کی سنگین واردات پیش آئی ۔ جہاں ایک ضعیف خاتون کا نامعلوم سارقوں نے قتل کردیا ۔ 62 سالہ سنہا لتا دیوی کو اس کے مکان میں ہاتھ پیر باندھ کر قتل کردیا گیا اور مکان سے نقد رقم اور زیورات کو لوٹ لیا گیا ۔ دومل گوڑہ پولیس کے مطابق سنہا لتا دیوی اپنے مکان میں اکیلی رہتی تھی ۔ خاتون کا شوہر اور اس کا بیٹا دوکان پر مصروف رہتے تھے ۔ کل نامعلوم سارق ان کے مکان میں داخل ہوئے اور خاتون کے ہاتھ پیر باندھ کر اس کے منہ کو بند کردیا گیا ۔ خاتون کا قتل کرنے کے بعد مکان سے زیورات اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ دومل گوڑہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ع