دومل گوڑہ میں قحبہ گری کا اڈہ بے نقاب

   

حیدرآباد ۔ /18 اگست (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس پولیس اور چکڑپلی پولیس کی ایک مشترکہ کارروائی میں علاقہ دومل گوڑہ میں قحبہ گری کے اڈہ پر دھاوا کرتے ہوئے 14 افراد بشمول آرگنائزر کو گرفتار کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق 42 سالہ عبداللطیف خان اپنے آفس کے فلیٹ واقع دومل گوڑہ میں بڑے پیمانے پر قحبہ گری کا اڈہ چلارہا تھا اور بھاری کمیشن بھی حاصل کررہا تھا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس اور چکڑپلی پولیس کی ٹیم نے کل رات وہاں دھاوا کرتے ہوئے 14 افراد محمد فضل ، صادق علی ، معراج الدین ، محمد اسمعیل ، کے ستیش ، جی سریش ، سی ایچ شیکھر ، کے کرشنا ، محمد فخرالدین احمد ، زبیر حسین ، محمد حسین ، محمد اکبر خان اور یعقوب علی کے علاوہ آرگنائزر عبداللطیف خان کو گرفتار کرلیا ۔ اس کارروائی میں پولیس نے 47 ہزار نقد رقم اور 16 موبائیل فون ضبط کرلئے ۔ گرفتار افراد کو چکڑپلی پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔