دومل گوڑہ میں گیس اخراج سے سنسنی،3 بچوں سمیت 7 افراد جھلس گئے

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔11۔ جولائی (سیاست نیوز) شہر کے علاقہ دومل گورہ میں گیس سلینڈر دھماکہ سے سنسنی پھیل گئی۔ روز کالونی دومل گوڑہ میں پیش آئے اس واقعہ میں 7 افراد بشمول ، تین کم عمر بچے ، شدید زخمی ہوگئے۔ جن میں تین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پدما نامی خاتون کے مکان سے آگ کے شعلوں کو دیکھ کر مقامی عوام نے فوری پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ کو اطلاع دی۔ محکمہ نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور زخمیوں کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔دھماکہ پکوان گیس سلینڈر سے گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا ۔ 55 سالہ پدما کے مکان میںبونال تہوارکیلئے پکوان جاری تھا ۔پدما نے بونال کے پیش نظر اپنی بیٹی دھنا لکشمی کو اپنے مکان طلب کیا تھا جو شوہر اور بچوں کے ہمراہ کل مائیکے پہنچی تھی۔ بیٹی، داماد اور نواسیوں کیلئے پدما پکوان میں مصروف تھی کہ حادثہ پیش آیا ۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور مکان میں موجود افراد شدید طور پر جھلس گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ع