دونوں شہروں میں انڈوں کی قیمت میں مسلسل اضافہ

   

انڈوں کی ہول سیل مارکٹ قیمت 5.50 روپئے
دونوں شہروں میں انڈوں کی یومیہ فروخت 60 لاکھ تک بڑھ گئی جو ماضی میں 45 لاکھ یومیہ تھی
شہر کے مضافات میں انڈے 6.50 روپئے اور 7.00 روپئے ایک عدد فروخت ہورہے ہیں

٭ موسم سرما کے دوران انڈوں کی پیداوار میں کمی اور استعمال میں برخلاف معمول اضافہ کے پیش نظر انڈوں کی قمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ دونوں شہروں میں گذشتہ ہفتہ انڈوں کی یومیہ فروخت تھی جو اس سے پہلے 45 لاکھ یومیہ تھی۔ ہول سیل مارکٹ میں ایک انڈا کی قیمت 5.50 روپئے ہے جو ریٹیل بازار میں 6 روپئے ایک عدد فروخت ہورہا ہے لیکن شہر کے مضافات میں ایک انڈا 6.50 روپئے تا 7.00 روپئے کے درمیان فروخت ہورہا ہے۔ انڈوں کی پیداوار کے معاملے میں آندھراپردیش اور ٹاملناڈو کے بعد تلنگانہ کو تیسرا مقام حاصل ہے لیکن تلنگانہ میں انڈوں کے فی کس استعمال کی شرح بہت زیادہ ہے۔ اوسطاً 3.25 لاکھ انڈے پیدا ہوتے ہیں اور 60 فیصد گھریلو استعمال ہوتا ہے۔ ماباقی انڈے دیگر ریاستوں کو برآمد کئے جاتے ہیں۔ آندھراپردیش اور ٹاملناڈو میں انڈوں کا استعمال 50 فیصد سے کم ہے۔ دونوں شہروں کو میڑچل اور رنگاریڈی ضلعوں میں واقع پولٹری فارمس سے انڈے سربراہ کئے جاتے ہیں لیکن یوپی، بہار اور مہاراشٹرا کو انڈوں کی برآمد کے سبب گھریلو بازاروں میں انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ انڈوں کے تاجرین کا کہنا ہیکہ موسم سرما میں انڈوں کی قیمت میں حسب متوقع اضافہ نہیں ہوا ہے۔ این ای سی سی کے منیجر سنجیو چنتاور نے کہا ہیکہ مرغیوں کے فیڈ کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہوا ہے جس سے انڈوں کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔