حیدرآباد۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں آئندہ 28 گھنٹوں میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بیشتر اضلاع اور شہر میں ہلکی اور تیز بارش کے ساتھ گرج چمک بھی ہوسکتی ہے ۔ کرناٹک اور مہاراشٹرا کے علاوہ کیرالا میں ہوا کے دباو میں کمی کے سبب ایسی ہی صورتحال ریکارڈ کی جا رہی ہے ۔ تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں ہوا کے دباو میں کمی سے درجہ حرارت میں معمولی کمی بھی ہوسکتی ہے۔ آئندہ دو یوم میں شہر میں گرمی کی شدت میں کمی کے ساتھ کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے ۔