دونوں شہروں میں غیر قانونی ہارن کے استعمال کے خلاف ٹریفک پولیس کی مہم

   

حیدرآباد 25 اپریل ( سیاست نیوز ) دونوں شہروں میں صوتی آلودگی کو کم کرنے اور غیرقانونی طورپر ہارن کے استعمال کے خلاف حیدرآباد ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم شروع کی ہے ۔ سوشل میڈیا پر ٹوئیٹر استعمال کرنے والے شخص نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا جس میں پولیس ہارن کے غیرمجاز کا دعویٰ کرکے پولیس عہدیداروں کو آگاہ کیا ۔ اس پر کارروائی میں پولیس کمشنر سی وی آنند نے ٹریفک شعبہ کو ہدایت جاری کرکے ممنوعہ ہارن جس میں پولیس ، ایمبولینس و اونچے آواز کے ہارن بھی شامل ہیں کا غیرمجاز استعمال کرنے والے فور وہیلرس کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ۔ اس سلسلے میں ٹریفک پولیس گزشتہ دو دنوں میں شہر کے مختلف مقامات پر کار اور دیگر فور وہیلرس کو روک کر کمپنی کے ہارن کے علاوہ غیرمجاز ہارن پائے جانے پر گاڑیوں کو ضبط کرکے اُنھیں چالان کیا ۔ کمشنر پولیس نے ایمبولینس ڈرائیورس کو بھی یہ انتباہ دیا ہے کہ صرف مریض کی منتقلی کے دوران ہی سائرن استعمال کریںورنہ اُن کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔ ب