دونوں شہروں میں 3 تا 6 جولائی موسلادھار بارش کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد یکم جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں آئندہ تین یوم موسم خشک رہے گا اور دونوں شہروں میں آئندہ دویوم میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ ماہرین موسمیات کے مطابق دونوں شہروں میں 3 تا 6 جولائی موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی گئی اور بعض خانگی ماہرین کے مطابق بعض علاقوں میں یومیہ 150 ملی میٹر بارش کے امکانات ہیں۔ گذشتہ دو یوم سے خشک موسم و گرمی میں اضافہ ہوا ۔ 2جولائی کی رات تک موسم خشک رہے گا اور دھوپ کی شدت و گرمی میں اضافہ ہوگا ۔ خانگی ماہرین کے مطابق دونوں شہروں میں 3 جولائی سے تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ خانگی ماہرین کے مطابق بارش کے دوران شہر و تلنگانہ کے بعض اضلاع میں بارشوں میں اضافہ ہوگا ۔ بعض علاقوں میں بادل پھٹ پڑنے کا بھی خدشہ ہے ۔ خانگی ماہرین کا کہناہے کہ موسمیاتی سائنس میں خانگی ماہرین بہتر پیش قیاسی کر رہے ہیں اور سابق میں کئی بار یہ بات ثابت ہوچکی ہے ۔ بتایا جاتا ہیکہ 3 تا 6جولائی موسلادھار بارشوں کی پیش قیاسی ہے لیکن 4 اور 5جولائی کو دونوں شہروں کے علاوہ نواحی علاقوں میں زبردست بارش کا امکان ہے۔م