دن بھر بسوں میں کہیں بھی سفر کیلئے 100 روپے کا ٹکٹ
حیدرآباد۔ 3 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ آر ٹی سی نے دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے عوام کو بمپر آفردیا ہے۔ (ٹی ۔ 24 ٹراویل، 24 گھنٹوں) کے نام سے 100 روپے کا پاس جاری کرنے کا آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر سجنار نے اعلان کیا ہے۔ کوئی بھی شہری دونوں شہروں کے کسی بھی علاقے میں ایک دن سٹی آرڈنری، سب اربن، میٹرو ایکسپریس، میٹرو ڈیلکس بسوں میں جتنی بار چاہے سفر کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ کے پیش نظر دونوں شہروں میں سفر کرنے والے مسافرین کو راحت فراہم کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ آر ٹی سی کے اس بمپر آفر کے لئے آر ٹی سی کے اعلیٰ عہدیداروں اور ڈپو منیجر کی جانب سے بڑے پیمانے پر تشہیر کی جارہی ہے۔ منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے ایک اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے آر ٹی سی بس اسٹانڈس میں گٹکھا پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی بسوں کا سفر عوام کے لئے سستا اور محفوظ سفر ہے۔ عوام کی صحت پر پڑھنے والے مضر اثرات کو روکنے کے لئے آر ٹی سی نے بسوں، بس اسٹیشنس کے احاطوں میں گٹکھا، کھینی، پان مسالہ وغیرہ پر مکمل امتناع عائد کردیا گیا ہے۔ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ریجنل منیجرس، ڈپو منیجرس کو احکامات جاری کئے۔ ن
