حیدرآباد : /24 اکٹوبر (سیاست نیوز) ڈرگ کنٹرول اڈمنسٹریشن تلنگانہ (ڈی سی اے) حکام نے دونوں شہروں کے مختلف جم میں بیک وقت دھاوے کرتے ہوئے وہاں کی تلاشی لی ۔ اس کارروائی میں انابولک ۔ اینڈروجینک اسٹیرائیڈز اور کارڈیک اسٹیمیولنس جیسے اشیاء کے استعمال کیخلاف تلاشی لی ۔ باڈی بلڈنگ کے ذریعہ جسم بنانے والے شوقین افراد کو مذکورہ ممنوعہ ڈرگس کے استعمال کا مشورہ دیتے ہوئے جم انتظامیہ شہریان کے جان کو خطرہ میں ڈال رہے ہیں ۔ اس اہم مہم کے حصہ کے طور پر /24 اکٹوبر کو پولیس حکام کے تعاون سے شہر کے 20 جمز پر اچانک دھاوے کئے ۔ علاقہ سکندرآباد ، مہدی پٹنم ، ٹولی چوکی ، ملک پیٹ ، پنجہ گٹہ ، بنجارہ ہلز ، جوبلی ہلز ، کوکٹ پلی اور کئی علاقوں میں تلاشی لی اور مذکورہ ممنوعہ ڈرگس کے استعمال سے انسانی صحت کو سنگین خطرات پیدا ہوتے ہیں ۔ ادویات جو اکثر باڈی بلڈنگ کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں اس کا مضر اثرات جگر کو نقصان پہنچانا ، مزاج میں تبدیلی ، ہارمونس کے توازن میں بگاڑ ، گردوں کی ناکامی اور نفسیاتی عارضہ کا سبب بھی بن سکتا ہے ۔ اس کارروائی میں ڈرگ کنٹرول اتھاریٹی اڈمنسٹریشن کے حکام نے جم انتظامیہ کو یہ انتباہ دیا کہ ممنوعہ ادویات کے استعمال پر ان کے جم کو مہر بند کیا جاسکتا ہے ۔ ب