تمام سروے حکمران جماعت کے حق میں ، ناگرجنا اسمبلی حلقہ میں کانگریس دوسرے مقام پر چیف منسٹر کا دعویٰ
حیدرآباد : چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے دونوں گریجویٹ کونسل حلقوں میں ٹی آر ایس کی بھاری اکثریت سے کامیابی کو یقینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام سروے ٹی آر ایس کے حق میں ہے ۔ اسمبلی حلقہ ناگرجنا ساگر میں کانگریس دوسرے نمبر پر ہے اور ٹی آر ایس سے 10فیصد ووٹوں سے کانگریس پچھڑ رہی ہے ۔ پارٹی کے تمام قائدین متحدہ کام کرکے پارٹی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایئے ، گریجویٹ رائے دہندوں کی نشاندہی کرکے انہیں حکومت کی کارکردگی ، ترقی ، فلاحی و تعمیری اسکیمات سے واقف کرائیں ۔ پرگتی بھون میں حلقہ گریجویٹ نلگنڈہ ، ورنگل ، کھمم کی نمائندگی کرنے والے تینوں اضلاع پارٹی کے دوسرے قائدین سے ملاقات میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔ پارٹی امیدوارو ں کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی تیار کی اور دونوں حلقوں پر ٹی آر ایس امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کیلئے متحدہ طور پر ایک دوسرے سے تال میل بقرار رکھتے ہوئے کام کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس اجلاس میں ریاستی وزراء جگدیش ریڈی ، ای دیاکر راؤ ، ستیہ وتی راتھوڑ ، پی اجئے کمار گورنمنٹ چیف وہپ ڈی ونئے بھاسکر وہپ جی سنیتا مہیندر ریڈی ، ٹی آر ایس کے امیدوار پی راجیشور ریڈی کے علاوہ دوسروں نے شرکت کی ۔ چیف منسٹر نے پارٹی قائدین کو بتایا کہ گریجویٹ حلقوں کے انتخابات عام انتخابات سے بالکل الگ ہوتے ہیں ۔ رائے دہندوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انتخابی مہم چلائی جائے ۔ بڑے بڑے جلسہ عام کا انعقاد کرنا ممکن نہیں ہے ۔ تمام شہری و دیہی علاقوں میں اجلاس کا انعقاد کریں ۔ کے سی آر نے کہا کہ انتخابی ٹرینڈ کا جائزہ لیں تو دونوں حلقوں میں ٹی آر ایس کی آسانی سے کامیابی ہوگی ۔ پارٹی قائدین اور کارکنوں کیلئے آئندہ 13 دن کافی اہمیت کے حامل ہیں ۔ گریجویٹ رائے دہندوں کو حکومت کے ترقیاتی تعمیری اور فلاحی اسکیمات سے واقف کراتے ہوئے ووٹ طلب کریں ۔ علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد بڑے پیمانے پر ملازمتیں فراہم کی گئی ۔ سرکاری ایمپلائیز کی تنخواہوں میں ابھی تک زبردست اضافہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ گریجویٹ حلقہ حیدرآباد ۔ رنگا ریڈی ، محبوب نگر میں ٹی آر ایس کی امیدوار وائی دیوی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے ۔ اسمبلی حلقہ ناگرجنا ساگر میں فی الوقت کانگریس پارٹی ٹی آر ایس سے 10 فیصد ووٹوں سے بچھڑ گئی ہے اور سروے میں کانگریس کو دوسرا مقام حاصل ہوا ہے ۔