نظام آباد ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سی آئی ٹی یو کی ضلع سکریٹری نورجہاں نے آج رکن اسمبلی نظام آباد رورل مسٹر باجی ریڈی گوردھن کے کیمپ آفس کے روبرو دھرنا دیتے ہوئے دوپہر کا کھانا فراہم کرنے والے ایجنسیوں کے بلوں کی ادائیگی اور اس میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں کو منظور کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر نورجہاں نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو نے اسمبلی میں واضح طور پر ملازمین کو 3 ہزار روپئے ماہانہ اجرت دینے کا اعلان کیا تھا اور سال 2022 اپریل سے اس پر عمل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا لیکن ابھی تک بلوں کی ادائیگی نہیں ہوئی ۔ اس کے علاوہ ایجنسیز کو خوراک فراہم کرنے کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے غذاء کے ساتھ ساتھ انڈہ بھی سربراہ کرنے کیلئے بجٹ ناکافی ہے اور موجودہ قیمتوں کے مطابق ہر طالب علم پر 15 روپئے خرچ مقرر کرنے کا اس خصوص میں فوری احکامات جاری کرنے کا ایجنسیز میں کام کرنے والے ملازمین کو پی ایف ، ای ایس آئی کی سہولت فراہم کرنے کا بھی پی ایف ای ایس سی کی سہولت فراہم کرنے اور بینک کے ذریعہ مدرا لون فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔