حیدرآباد۔/21نومبر( یواین آئی ) نارائن پیٹ کے مگنورزیڈپی اسکول میں دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد بیمارطلبا کا محبوب نگر ضلع اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ طلباکی صحت مستحکم ہے تاہم ان کو ڈاکٹروں کی خصوصی نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔ محبوب نگر کے ضلع کلکٹر نے بیمار بچوں کی عیادت کی۔ انہوں نے حکام کو بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی۔