دوپہر کو کھانے کی سربراہی میں کنٹراکٹرس کو دقت

   

بروقت بلوں کی عدم ادائیگی ، کنٹراکٹرس کا فوری بلوں کی منظوری کا مطالبہ

کریم نگر /5 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کے سرکاری اسکولس میں زیر تعلیم طلبہ کو حکومتی اسکیم ، دوپہر کے کھانا کے تحت خدمت انجام دینے والی تنظیمیں جنہیں بلوں کی ادائیگی میں مناسب وقت پر عدم ادائیگی سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ تنظیموں کے افراد قرض حاصل کرکے طلبہ کو دوپہر کا کھانا فراہم کر رہے ہیں ۔ دوسری جانب ملازمین کی تنخواہیں نہیں دی جارہی ہیں ۔ ضلع بھر میں 685 اسکولس میں جملہ 51022 طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔ جنہیں اس اسکیم کے تحت دوپہر کا کھانا فراہم کیا جارہا ہے ۔ 1143 افراد پکوان ایجنسی میں مزدور کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں حکومت صرف باریک چاول سربراہ کر رہی ہے ۔ ماباقی اشیاء کی خرید و فروخت یہی لوگ کر رہے ہیں ۔ تعلیمی سال کے دوران بلوں کی کبھی بھی صحیح وقت پر ادائیگی نہ ہونے کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ کنٹراکٹرس پکوان کا انتظار کرتے رہتے ہیں کہ منظوری ہوگی ۔ ہمیشہ چار ماہ میں بلوں کی ادائیگی حکومت کی جانب سے کی جارہی ہے ۔ اس کی وجہ سے مطمین ہوکر قرض لینے کی ضرورت آپڑتی ہے ۔ ترکاری دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں جن کا دن بہ دن اضافہ ہوتے جارہا ہے ۔ پکوان کنٹراکٹرس پریشانی کا شکار ہو رہے ہیں ۔ نئے تعلیمی سال کی شروعات سے اب تک 3,18,74000 کھانے کی سربراہی ہوئی ہے ۔ پکوان بلوں کی ادائیگی باقی ہے ۔ حالیہ بلوں کی منظوری سے ایم ای او کو جاری کی گئی ہے ۔ ضلع ناظم تعلیمات کا کہنا ہے کہ انہیں بل ملے ہی نہیں ہیں ۔ لہذا ذمہ داران کا مطالبہ ہے کہ انہیں فوری ان کے بلوں کو ادا کیا جائے ۔