حیدرآباد 16 جولائی (سیاست نیوز) وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی نے دوپہر کے کھانے کی اسکیم کے ورکرس کی تنخواہوں میں اس ماہ سے اضافہ کرنے کا اعلان کیا۔ اس فیصلہ سے 54 ہزار سے زاید مڈ ڈے میل ورکرس کو فائدہ ہوگا۔ یہ ورکرس اُجرتوں میں اضافہ کا مطالبہ کررہے تھے۔ طلبہ کو یونیفارمس کی عدم سربراہی کی شکایات پر وزیر تعلیم نے کہاکہ ایک ہفتہ کے اندر یونیفارمس کی سربراہی نہ ہوئی تو حکومت کارروائی کرے گی۔