حیدرآباد: ان دنوں سوشل میڈیا پر دو ہزارر وپے کے نوٹ بند ہونے کی جھوٹی خبریں گشت کررہی ہیں۔ غلط خبر کے مطابق یکم جنوری2020ء سے 2000روپے کے نوٹس بند ہوجائیں گے اور ایک ہزارو روپے کے نئے نوٹ کو جاری کیا جائیگا اوردوہزارکے نوٹوں کو اکتوبر 2020ء ماہ سے قبل تبدیل کروالیں۔ مملکتی وزیر فینانس و کارپوریٹ امور انوراگ سنگھ ٹھاکرے نے راجیہ سبھا میں ان افواہوں کی تردید کردی۔
مملکتی وزیرفینانس و کارپوریٹ امور انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں یہ وضاحت کی ہے 2000 روپئے کے کرنسی نوٹوں کی گشت و چلن کو بند کرنے حکومت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ قدر کے حساب سے 2000 روپئے کے بنک نوٹس جو گشت میں ہے، وہ ایک تہائی ہیں۔ 2000 روپئے کے بنک نوٹس جو چلن میں ہیں ان کی قدر 31 مارچ 2019ء تک 6.58 لاکھ کروڑ