دویندرکو وزارت داخلہ کی جانب سے تمغے سے نوازا نہیں گیا

   

نئی دہلی،14جنوری(سیاست ڈاٹ کام)جموں و کشمیر پولیس نے واضح کیاہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ پکڑے گئے اس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ دویندر سنگھ کو کبھی بہادری کا تمغہ یا وزارت کی جانب سے قابل ذکر خدمات کے لئے کوئی تمغہ نہیں دیاگیا اور میڈیا میں اائی اس طرح کی خبریں صحیح نہیں ہیں۔ریاستی پولیس نے واضح کیاہے کہ یہ صحیح ہے کہ دیویندرسنگھ کو ریاستی حکومت نے پچھلے سال بہادری کے تمغہ سے نوازا تھا۔پولیس نے کہا ہے کہ خصوصی جانچ ٹیم ،گرفتار پولیس افسر اور ان کے ساتھ پکڑے گئے دہشت گردوں سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے ۔پوچھ تاچھ سے ہی ان کے مجرمانہ ریکارڈ اور منشا کے بارے میں پتہ چلے گا۔اس معاملے میں مناسب قانونی کارروائی پر عمل کیاجائے گا۔واضح رہے کہ دویندرسنگھ کو دو خطرناک دہشت گردوں کے ساتھ جموں سے دہلی کے راستے میں گرفتار کیاگیا تھا۔گرفتاری کے بعدمیڈیا میں رپورٹ آئی تھی کہ دیوندر سنگھ کو صدر کے بہادری کے تمغے سے نوازا جاچکا ہے ۔